: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
دبئی،یکم فروری(ایجنسی)خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات میں شامل دبئی کے ہوائی اڈے کی انتظامیہ کے مطابق سن 2015 میں اِس ہوائی اڈے پر کمرشل ہوائی جہازوں کی آمد و رفت میں تقریباً گیارہ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس طرح دبئی انٹرنیشنل ایئر
پورٹ نے دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈے کا اعزاز برقرار رکھا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق نئی ہوائی کمپنیوں کی وجہ سے ایئر ٹریفک میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ برس دبئی سے بارہ نئے مقامات کی جانب پروازیں متعارف کروائی گئی ہیں۔ دبئی پہنچنے والی نئی ہوائی کمپنیوں میں جرمنی کی یورو ونگز بھی شامل ہے۔